13 ستمبر، 2024، 11:11 AM

افغانستان میں زائرین کربلا کے قافلے پر داعش کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

افغانستان میں زائرین کربلا کے قافلے پر داعش کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان میں زائرین کربلا کے قافلے پر دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے افغانستان کے صوبہ غور میں کربلا کی زیارت کرکے واپس آنے والے قافلے پر دہشت گرد اور تکفیری تنظیم داعش کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

کنعانی حملے میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے حملے میں شہید ہونے کے مغفرت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد شفا کی دعا کی ہے۔

News ID 1926613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha